گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ کی جانب سے شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حوالے سے شکایات پر عنقریب شہر کے وسط میں ایک وسیع پارکنگ کا منصوبہ پیش کیا جائے گا گوجرخان جی ٹی روڈ پر پارکنگ مسئلہ انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے جی ٹی روڈ کے کنارے غلط پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو انتہائی مشکلات درپیش ہیں جس کے تدارک کیلئے بہت جلد گوجرخان شہر میں ایک وسیع پارکنگ قائم کی جائے گی جس سے شہر میں پارکنگ کا سنگین مسئلہ حل ہو جائے گاجبکہ گوجرخان میں صفائی کے معاملات کے حوالے سے شکایات پر آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی شکایات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اور شہر اور گردونواح میں صفائی کے معاملات کے بہتر کیا جائے جس پر آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو یقین دہانی کروائی کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے مزید بہترین اقدامات دیکھنے میں آئیں گے۔