گوجرخان (نامہ نگار)سابق وزیراعظم پاکستان موجود اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو شہیدوں غازیوں کی سرزمین گوجر خان کی غیور عوام نے وہ عزت مقام اور محبتوں سے نوازاجو اس پہلے کسی سیاسی لیڈر کو نہیں ملا سیاسی بونے اپنی شکست دیکھا کر منفی بے بنیاد الزامات لگانے کی کوشش کر کے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں گوجر خان کی عوام بخوبی آگاہ ہیں کس نے کتنی کرپشن کی اور کس نے ضمیر فروشی کر کے نواز شریف کے ساتھ بے وفائی کی اور جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ہاتھ ملا کر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا راجہ پرویز اشرف نے اپنی دھرتی کی بہادر اور غیور عوام کا سرفخر سے بلند کیا ان کی سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے گوجرخان کے عوام جانتے ہیں کہ جھوٹ مکر تھانہ کچہری تبادلوں اور ٹھیکیداروں سے پیسے کون لتے رہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ایم مقصود قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔