دولتالہ سکھو میں مذہبی و سیاسی تحریک کے الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا

دولتالہ سکھو(نامہ نگار) مذہبی و سیاسی تحریک  کے الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری خورشید زمان، امیدوار ایم پی اے پی پی 9 راجہ بابر کرامت، علامہ قاری امجد علی صدیقی، علامہ عبدالجبار نقشبندی، ڈاکٹر طاہر نیاز چوہدری سمیت تحریک کے عہددران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کو تخت پر لانے کا وقت آن پہنچا انشا اللہ 8 فروری کو عوام کریں پر مہر لگا کر اپنا حق ادا کریں گے پاکستان کی بقا نظام مصطفی میں ہے مذہبی تحریک ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے ہمارا جینا بھی حضور کے لیے ہمارا مرنا بھی حضور کے لیے ہے تمام سیاسی جماعتوں میں تحریک  کی مقبولیت کی وجہ سے کھلبلی مچ چکی ہے  ہمیں چھوٹی جماعت کا طعنہ دینے والے 8 فروری کو مقبولیت دیکھ لیں گے سچے جذبوں کے ساتھ کھڑے ہیں بکنے اور جھکنے والے نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر پہرہ دینے والوں کی کبھی پیٹھ نہیں لگ سکتی گلی گلی نگر نگر یارسول اللہ کی صداں سے اسلام دشمن قوتیں لرزاں ہیں افتتاحی تقریب میں مخلتف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے مذہبی و سیاسی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔  

ای پیپر دی نیشن