راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بیڈمنٹن گرلز چیمپئن شپ انٹر ڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈویژن شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر امجد اقبال خٹک، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مسلم ٹاون پرنسپل پروفیسر نجمہ انور اور ہوسٹ کالج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سہال راولپنڈی پرنسپل پروفیسر سمیرا حمید نے اس ایونٹ کی میزبانی کی اور ایونٹ کو خوبصورت طریقے سے منعقد کروایا.ڈبلز کی کیٹیگری میں راولپنڈی سے سیدہ فریال ظہرہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوجرخان اور عیشاء ریاض گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج صدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی.دوسری پوذیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم نے خاصل کی. ایونٹ میں سنگل کیٹیگری کے مقابلوں میں نورِ حرم گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین تلاگنگ و چکوال نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری پوزیشن سیدہ فریال ظھرہ نے حاصل کی. اختتامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک،مسز نجمہ انور اور مسز سمیرا حمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ رخ ڈویژنل فوکل پرسن فی میل مس ثوبیہ سلطانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس سماویہ نے خصوصی شرکت کی اور بچیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔