اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ،ڈاکٹراکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے بھارہ کہو بائی پاسپرسکیور ٹیکیبنزاورٹریفک سے متعلق آگاہی پیغامات کی تنصیب ہوگئی ہسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کرنل (ریٹائرڈ)ڈاکٹرغلام مجتبی عباسی، ڈائریکٹرڈاکٹرعریج نیازی، اور ہسپتال کے دیگر انتظامی عملے نے آ ٹی پی عہدیداروں کا ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں استقبال کیا۔ تقریب میں کیبنز ڈی ایس پی (آئی ٹی پی)نزرحسین کے حوالے کیے گئے۔ تقریب میں سب انسپکٹر آئی ٹی پی (روڈ اینڈ سیفٹی)محمد شفیق باجوہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (روڈ اینڈ سیفٹی)ظاہرہ بتول، اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر حسین نے بھی شرکت کی ڈی ایس پی نے بھارہ کہو بائپاس پر مسافروں اور پولیس عملے کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے میں اکبر نیازی ہسپتال کی اس کوشش کو بھرپور سراہا۔
بھارہ کہو بائی پاس پرسکیورٹی کیبنزاورٹریفک سے متعلق آگاہی پیغامات کی تنصیب
Jan 21, 2024