راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان قومی ترانہ فاؤنڈیشن کا سولواں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں میاں اعجاز احمد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم خوبصورت انداز میں پیش کی اجلاس کے آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی چیئرمین نے تعریفی کلمات کہے اور ممبران کو قومی ترانے فاؤنڈیشن کی خصوصیات بیان کی۔ صاحبزادہ عزیز احمد ہاشمی جوائنٹ سیکرٹری کے ماموں کی وفات پر ایصا ل ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور جنت فردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔سال رواں میں مختلف ایام کو شاندار ایام سے منانے کے لیے تجاویز مانگی گئیں۔ وقار احمد نے پیشکش کی کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے ارٹس کونسل کے اشتراک سے پروگرام کیا جائے۔جو قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے بعد شکریہ قبول کیا۔ باقی ایام کے لیے ممبران نے تجویز دینے کے لیے کچھ مہلت مانگی اور کہا کہ وہ اپنی تجویز سیکرٹری چوہدری محمد شفیق کو جلد بھجوا دیں گے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے اجلاس کے انعقادکے لیے ہمیشہ کی طرح تعاون فراہم کیا اور تمام ترسہولیات فراہم کیں۔