راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میدوارپی ٹی آئی حلقہ این اے 56 شہریارریاض نے کہا کہ پاکستان کو اس کی منزل پر پہنچائیں گے پی ٹی آئی ملک اور عوام کی تقدیر بدل دے گی،8فروری کے انتخابی عمل میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں دوتہائی اکثریت سے نوازیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو سی 13کے پارٹی کارکنان سے گفتگو کے دوران کیاشہریاریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرینگے ملک کو اس کی اصل سمت پر لے جائیں گے۔آج کے حالات سے ہی پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیت چکی ۔صرف انتخابی رزلٹ کا اعلان ہونا باقی ہے انھوں نے کہا کہ نوجوان کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا ہم پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ہم نے ملک اورقوم بنانی ہے، تک یوتھ کیلئے اتنا کام کسی نے نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیا،شہریار ریاض نے کہا کہ ہم نے قومی سوچ کو پروان چڑھانا ہے اور تفریق و تقسیم کی سیاست سے بالاتر ہوکر ملک اور قوم کو اگے لے کر جانا ہے جس کے لیے حلقے کے عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا اس موقع پر نیوکٹاریاں یوسی 13 میں افتخار راجہ کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں چوہدری خالق، چوہدری صابر، چوہدری تاج، چوہدری ناظم، چوہدری شہزاد، چوہدری شوکت، چوہدری عدیل، چوہدری ضیافت، راجہ ذوالفقار، چوہدری دانش، چوہدری عبداللہ و اہل محلہ نے شہریار ریاض اور راجہ راشد حفیظ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔