راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی طر ف سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے طلبہ اور طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے اب طلبہ و طالبات اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 30 جنوری تک بورڈ آفس بھجو ا سکتے ہیں ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری جبکہ تین گنافیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے۔