بیجنگ(این این آئی+ اے پی پی) چین میں سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 کمسن طالب علم ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں تیسری جماعت کے طالب علم ہلاک ہوئے۔ آگ لگنے کا واقعہ صوبے ہیان کے گائوں میں گزشتہ رات پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پا لیا، ایلیمنٹری سکول کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی صبح 3:38 بجے چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے عملے نے ہلاک ہونے والو ں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال تحقیقات کے ساتھ ساتھ فالو اپ کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کاروں کے پرزے تیار کرتی ہے ۔
چین: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13کمسن طالبعلم، فیکٹری میں دھماکہ، 8افراد ہلاک
Jan 21, 2024