پاکستان ایران کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ خطے کے مفاد میں ہے ، طاہر اشرفی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علما  کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم اہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایرانکشیدگی  کے خاتمہ کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے،پاکستان کی سلامتی استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...