ڈیرہ اسماعیل خان(نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیر ستان میں فائرنگ سے قتل کئے گئے4 افراد کی نعشیں ایک کھیت سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق میر علی گائوں کے قریب ایک کھیت سے مقامی لوگوں کو 4 افراد کی نعشیں ملیں۔ تمام کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ تاحال نعشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیے گئے چاروں افراد مقامی لگتے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوئوں کے پیش نظر قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔