حیدرآباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے پیپلز پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، اتحادی حکومت کے دوران بھی ہم سیلاب متاثرین کیلئے شہبازشریف کی طرف دیکھتے رہے، مگرامداد نہ لے سکے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن کو ذاتی دشمنی کے طور پر نہیں لینا چاہیئے، میاں صاحب نے پیپلزپارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، اتحاد میں بھی ہمارے وزرا کو مراعات نہیں ملیں، سیلاب کے دوران بھی سندھ پر نظر کرم نہیں کی، ان کے کسی ترقیاتی کام میں سندھ شامل نہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح گالم گلوچ نہیں کریں گے،پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بھینسیں اور کٹے بیچے، انہوں نے کس گورنر ہائوس کی دیواریں گرائی ہیں، انہوں نے حکومت چلانا مذاق سمجھ رکھا تھا، پی ٹی آئی نے جو باتیں کی وہ پوری نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ضیا دور میں بھی مایوسی اختیار نہیں ہونے دی، پرامید ہیں کہ ملک کے باشعور لوگ اچھا فیصلہ کریں گے، عوام پی ٹی آئی اورن لیگ کی کارکردگی سے مایوس ہیں، اتحادی حکومت میں ہمارے حصے میں وزارت خارجہ آئی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا، ہم سیلاب متاثرین کے لیے شہبازشریف سے امداد نہ لے سکے،