لیسکو ریجن، مزید 19، کامونکی سے 4بجلی چور گرفتار، 402کنکشن منقطع

Jan 21, 2024

لاہور؍ کامونکی (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انسداد بجلی چوری مہم کے133  روز مکمل ہو گئے۔  17ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کر کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اب تک 17228 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 45906 بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔45452 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے42846 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک66,571,124  یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2,583,685,818 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 402کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے158درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 19ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،1زرعی اور 386 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10,810,860 روپے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سٹی صدر اور ایمن آباد پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز حافظ محمد ابراہیم فہد حیدر زاویار خان اور طلال ارشد کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے محلہ مسلم گنج کے ریاست نواحی گائوں ملکے کے عمران ایمن آباد کے یوسف اور بشارت ٹاؤن کے وقار انصاری کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزیدخبریں