لاہور(نامہ نگار)وحدت کالونی پولیس نے والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے نوجوان عباس کو گرفتار کرلیاہے۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بھرپور مزاحمت بھی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف چوری،ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم سے پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔