کابل ( نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں سفیر نے متعدد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ وہ افغانستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے سفیر نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ افغان حکومت معیشت پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی ایسی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے جو عام شہریوں کے لیے فائدہ مند ہو۔