پی پی 150، این اے 119 میں حافظ عبدالرؤف کی شاپ ٹو شاپ لوگوں سے ملاقاتیں

Jan 21, 2024

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی  حلقہ NA-119 حافظ عبدالروف نے اور پی پی 150 کے امیدوار حافظ عبیداللہ نے باغبانپورہ بازار میں ہر دکان پر جا کر ملاقاتیں کی اور اپنا پیغام پہنچایا کہ ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں نہ کہ دوسری جماعتوں کی طرح لوگوں کا پیسہ لوٹ کر اپنے بچوں پر لگاتے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ سستے تندور سستے سبزی بازار اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ لوگوں کے مسئلے مسائل حل کرتے ہیں۔ ہم این اے 119 کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

مزیدخبریں