پیپلزپارٹی رہنمائوں کی منظر عباس کھوکھر کے انتخابی دفتر پر حملے ،پولیس روئیے کی مذمت 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی حلقے این اے127کے صوبائی حلقے پی پی 162سے پارٹی کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم حملے اور لاہور پولیس کے روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حلقے میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد سیاسی مخالفین بوکھلا کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہلا رضا ،چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن اور فیصل میر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے انتخابی حلقے کے امیدوار کے دفتر پر پیٹرول بم حملے کے ملزم ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں۔پولیس کے روئیے سے لگتا ہے کہ وہ ہمارے مخالفین کے دباؤ میں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...