مرکزی مسلم لیگ نے این اے129 میں سستی روٹی تندور کا افتتاح کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری و امیدوار قومی اسمبلی این اے 129 انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے اپنی مدد آپ کے تحت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ لاہور میں چلنے والے تندوروں سے ہزاروں افراد کو لاکھوں روپے کے روزانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ آج اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ انتظامیہ میں بدنیتی کا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ قوم کی خدمت کی سیاست پر تربیت کررہی ہے۔ آپ ہمارا ساتھ دیجئے مرکزی مسلم لیگ اس ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے129 میں سستی روٹی تندور کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 171 مرشدارسلان نوید، کوآرڈینیٹر این اے 129 حافظ انعام اللہ سمیت دیگر رہنماؤں شرکت کی۔ مرشد ارسلان نوید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہری کے پاس ایک وقت کی روٹی پوری کرنی مشکل ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...