ا ہور اور کراچی میں پی پی پی کے دفتر پر حملے کیئے گئے ،سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ گذشتہ دن لا ہور اور کراچی میں پی پی پی کے دفتر پر حملے کیئے گئے ،الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے،ن لیگ بلاول بھٹوزرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے، نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن لڑنا چاہیں تو خوش امدید کہیں گے ،ن لیگ نے جاگ پنجابی کا نعرہ بھی لگایا تھا جس سے نفرت پھیلی تھی، ن لیگ پھر وہی سیاست کرنا چاہ رہی ہے، ن لیگ ابھی تک عوام کے سامنے منشور پیش نہیں کر سکی ،ن لیگ کا منشور ائی ایم ایف کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا، 8فروری کو بیلٹ پیپرز کے زریعے سے فیصلہ ہوگا ،عوام نے فیصلہ کرنا ہے وہ کس کے ساتھ ہیں ۔میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ گزشتہ دن لاہور اور کراچی میں پی پی پی کے دفتر پر حملے کیئے گئے ،ن لیگ بلاول بھٹوزرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن