مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سوا 2 ارب روپے اپنے دوستوں کے کاموں میں انویسٹ کیے، زکوٰۃ کے پیسوں کو بھی نہیں چھوڑا۔سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف نعرے لگائے، کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، یہ لوگ چند روز جیل میں رہے اور اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کردیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی انشااللہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور انشااللہ 8 فروری کو فتح یاب ہوں گے۔