رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایران سے درآمدات میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 تک ایران سے درآمدات 48کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہیں اور دسمبر 2023 میں سالانہ بنیاد پر ایران سے درآمدات میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 42کروڑ 17لاکھ ڈالرز اور دسمبر 2022 میں ایران سے درآمدات7 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز رہا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران نے حال ہی میں تجارتی تعاون بڑھانےکا 5 سالہ پلان تشکیل دیا ہے، دونوں ممالک نے 2028 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران سے درآمدات میں 16 فیصد اضافہ
Jan 21, 2024 | 14:22