شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں

قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کو کٹنی (لگائی بجھائی کرنے والی) قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر غصے سے بھری ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ 'صبح سے اس ملک میں آگ لگی ہوئی ہے کہ ثنا جاوید نے شعیب سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر جو تصاویر آرہی ہیں وہ سچی ہیں یا جھوٹی ہیں، انہوں نے یہ کردیا وہ کردیا، ہم دیکھ رہے ہیں لیکن جو فون آرہے ہیں مجھے اور بار بار مختلف لوگوں کے فون آنے کے علاوہ جو چینلز کے فون آرہے ہیں مجھے تو آج غصہ ہی چڑھ گیا'۔ 

انہوں نے غصے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'فرض ہے اگر کسی اداکار کا آپ کے پاس نمبر ہو تو وہ لازمی آپ کا فون اٹھائیں، وہ آپ کے ملازم ہیں؟'انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کیا میں شعیب ملک کے اسکول میں پڑھتی تھی، ثنا جاوید میرے ساتھ بچپن میں کھیلتی تھی؟ کیا میں ان کی فیملی میں ہوں؟ میں کیوں آپ کے بےوقوف سوالوں کے جواب دوں؟ مجھے اس طرح کی باتوں سے بہت غصہ آتا ہے، کیا آپ لوگوں کو کوئی خدا کا خوف نہیں ہے؟'بشریٰ انصاری نے ویڈیو میں مزید کہا کہ 'ان کی شادی ہوگئی ہے اچھی بات ہے خوش رہیں، آپ کا خوشی کی بات کرنے کے بجائے کٹنیوں والا کام ہے کہ پتا کریں کس کے کیا تاثرات ہیں؟ میں کون ہوتی ہوں، آپ کون ہوتے ہیں آپ کیوں ان کے دماغوں میں اور ان کی زندگیوں میں دخل دیتے ہیں، آپ لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے، سوشل میڈیا ہے یا کٹنی ہے'۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 'سب نیوز چینل والوں کو موت پڑی ہوئی ہے ملک کا کیا حشر ہوگیاہے لیکن لوگوں کو صرف دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے کی پڑی ہوئی ہے اسے بند کر دیں'۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ 'آپ لوگ ہمیں بولتے ہیں فلاں نے ایسا لباس پہنا ہے ویسا پہنا ہے، فلاں کو اللہ تعالیٰ کوڑے ماریں گے، لوگوں کی زندگیوں میں دخل دینے پر آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ زیادہ کوڑے ماریں گے، چغل خوری بہت زلت کی چیز ہے آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے، قرآن کھول کر دیکھو سب سے زیادہ کوڑے سوشل میڈیا والوں کو پڑیں گے'۔اپنی ویڈیو پیغام کے آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں سے بچیں۔

ای پیپر دی نیشن