کراچی (آئی این پی) نیشنل سیونگ اسکیم نے رواں مالی سال 2009-10ء میں نئی سرمایہ کاری کیلئے 240 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اس وقت نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمائے کی مجموعی مالیت 1400 ارب روپے ہے، حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے قرضوں پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے، اس لئے حکومت کیلئے یہ ضروری ہوگا کہ سرمایہ کاروں کیلئے موجودہ شرح منافع کو برقرار رکھے تاکہ نیشنل سیونگ اسکیم کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔