وزیراعلٰٰی پنجاب شہباز شریف  نے عبادت گاہوں اور مزارات پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ  اور ان کے محافظوں کی تربیت کے اہتمام کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف ایوان وزیراعلٰٰی لاہور میں سرگودھا اور فیصل آباد سمیت صوبے میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عبادت گاہوں اور مزارات پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے اور پولیس ان مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں، مساجد اور مزارات پر تعینات رضاکاروں کی تربیت کا بھی اہتمام کرے ۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایجنسیاں پوری طرح مستعد اور چوکس رہیں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ اجلاس میں آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے سرگودھا اور فیصل آباد میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی نے بتایا کہ فیصل آباد دومسیحی بھائیوں کے قتل پر غفلت کے مرتکب ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن