ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے پندرہویں مرحلے میں ریس کے شرکا نے ایک سو ستاسی کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔ فرانس کے تھامس وئیکلر نے یہ فاصلہ چار گھنٹے، چوالیس منٹ اور باون سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔ اٹلی کے ایلسانڈرو بالن ایک منٹ اور بیس سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سپین کے ائیٹر پیریز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس لیڈر لکسمبرگ کے اینڈی شلیک کی سائیکل کی چین اچانک اتر گئی جس کی قیمت انہیں ییلو جرسی کے کھونے کی صورت میں ادا کرنا پڑی اور سپین کے البرٹو کونٹاڈور مجموعی طور پر بہتر گھنٹے، پچاس منٹ اور چالیس سیکنڈز کے ساتھ ریس میں پہلی مرتبہ ییلو جرسی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اینڈی شلیک آٹھ سیکنڈز کے فرق کےساتھ دوسرے اور سپین کے سیموئیل سانچیز دو منٹ کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔