سينیٹ کی قائمہ کميٹی برائے ٹیکسٹائل کا اجلاس چیئرمین گل محمد لاٹ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس ميں دھاگے پربرآمدی ڈيوٹی اور کوٹہ سسٹم کا جائزہ ليا گيا۔ کميٹی نے ملک ميں دھاگے کی ضرورت کومدنظر رکھتے ہوئے اس پربرآمدی ڈيوٹی اور کوٹہ سسٹم کی چھبیس جولائی کو ختم ہونے والی مدت کوبڑھا کرانتیس اگست تک کرنے کی سفارش کی ہے۔ کميٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ اگر دھاگے پر برآمدی ڈيوٹی ختم کردی گی تو دھاگے کی برآمد بڑھ جائے گی،جس سے ملک ميں دوبارہ بحران پيدا ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزيرٹيکسٹائل رانا فاروق نے اجلاس میں کہا کہ يورپی يونين اورامريکہ کی طرف سے ٹيکسٹائل مصنوعات پر ڈيوٹی عائد نہ ہوتوپاکستانی برآمدات
چالیس ارب ڈالرسالانہ ہوسکتی ہیں۔
چالیس ارب ڈالرسالانہ ہوسکتی ہیں۔