برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مادھوری گپتا پرالزام ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں تین سال سے لیکر چودہ برس تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مادھوری گپتا کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تریپن سالہ مادھوری گپتا کو دہلی سے اس وقت ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب انہیں رواں سال اپریل کے مہینے میں اسلام آباد سے واپس طلب کیا گیا تھا۔ مادھوری گپتا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں پریس اینڈ انفارمیشن سروس میں سیکنڈ سیکریٹری کے فرائض انجام دیتی تھیں۔