چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد سات سو سے تجاوز کرگئی جبکہ سینکڑوں بدستورلاپتہ ہیں

چین میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث فوجیان ، جیانگ اور ہنان سمیت ملک کے جنوب میں واقع نو صوبوں کا ایک بڑا حصہ زیر آب آ چکا ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند ہوگئی ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔ ملک کے پچیس بڑے دریاؤں میں پانی کا لیول بلند ترین سطح پر موجود ہے ،سیلاب کے باعث ملک کے بڑے ڈیم ٹوٹنے کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں ۔
حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث چھ لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد عمارتیں تباہ جبکہ چار کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو ئے ہیں ۔ تیرہ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں ۔ حکام نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سات سو ایک افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ تین سو ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔ سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ سترہ ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔ سیلاب کے باعث ملک کے بڑے ڈیم ٹوٹنے کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث چھ لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد عمارتیں تباہ جبکہ چار کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو ئے ہیں ۔ تیرہ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں ۔ حکام نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سات سو ایک افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ تین سو ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔ سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ سترہ ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن