مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت سے دو بے گناہ نوجوان  شہید ہوگئے ،سری نگرسمیت متعدد علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونیوالے نوجوانوں کی لاشیں ایک مکان کے ملبے سے ملی ہیں جسے بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کے دوران تباہ کر دیا تھا ۔ ادھر قابض فوج کی جانب سے سری نگر ، سوپور ، اور بارمولا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ کپواڑہ ، ہندواڑہ ، شوپیاں اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں آج بھی مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے صفا کدل کے علاقے میں  نوجوانوں نے کرفیو کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے بھارت مخالف مظاہرہ کیے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جبکہ آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا۔   

ای پیپر دی نیشن