وزیراعلٰی محمد شہبازشریف نے تمام اراکین اسمبلی اورضلعی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کی خود نگرانی کریں

لاہورمیں وزیراعلٰی سیکرٹریٹ میں قائم ہونیوالے مانیٹرنگ سیل میں نکاسی آب کے آنتظامات ، متاثرہ افراد کے لیے ریلیف اقدامات کی نگرانی اورشکایات وصول کی جائیں گی ۔ مانیٹرنگ سیل کے رابطہ نمبر
04299204906
04299204910
ہیں جبکہ فیکس نمبر
04299204915
پراپنی شکایات بھجوائی جاسکتی ہیں ۔  وزیراعلٰی محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اورضلعی حکام اس امرکو یقینی بنائیں کہ ڈسپوزل پمپس اوردوسری مشینری کام کررہی ہے اورمتعلقہ اہلکارمتحرک ہیں ۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام اپنے نمائندوں اور سرکای عہدیداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ریلیف سرگرمیوں میں شریک ہوں اور انہیں مؤثربنائیں ۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی کی رفتارکا خود جائزہ لیں گے اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن