ملک کے آبی ذخائر ميں پانی کی آمد ميں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ایک سو اٹھ فٹ اور منگلا ڈيم ميں ایک سو پچاس فٹ بلند ہوگئی ہے۔

ارسا کے مطابق تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈليول سے گذشتہ روز کے مقابلے ميں پانچ فٹ بلند ہوئی ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سوچھیاسی اعشاريہ چھیانوے فٹ ، ڈيم ميں پانی کی آمد تین لاکھ چوالیس ہزار دوسوکيوسک جبکہ اخراج  دو لاکھ بیس ہزار کيوسک ہے۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سواٹھاسی اعشاريہ پینسٹھ فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد بیاسٹھ ہزاردوسو چھیانوے کيوسک جبکہ اخراج پندرہ ہزارکیوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پرپانی کی آمد دو لاکھ پچانوے ہزارسات سو چورانوے کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ ستاسی ہزار دو سوچورانوے کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد تین لاکھچودہ ہزاردو سوتیئس کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ اکیاسی ہزارکیوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ نو سواکیاسٹھ کيوسک جبکہ اخراج چونسٹھ ہزار چھے سو اکیاسٹھ کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن