آسیان ممالک نے معیشت اورسکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے ۔ 

Jul 21, 2010 | 18:43

سفیر یاؤ جنگ
جنوب مشرقی ایشیاء کے دس ممالک پر مشتمل اس تنظیم کا وزارتی اجلاس ویت نام کے شہر ہنوئی میں دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز اجلاس میں عالمی معاشی بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزارتی اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے ۔ اجلاس کے دوران شمالی کوریا اور میانمر کی صورتحال پرغور کیا جائے گا ۔
مزیدخبریں