ہالی وُڈ کی فلم \\\'مین گرلز\\\' (Mean Girls) سے شہرت پانے والی چوبیس سالہ اداکارہ لِنڈسے لوہن کونوے روز کیلئے ریاست کیلی فورنیا کی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ان کے اچھے برتاؤ کی صورت میں قید کی میعاد میں کمی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ جیل روانگی سے قبل لِنڈسے لوہن بیورلے ہلزکی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں سے انہیں ہتھکڑیاں لگا کرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پرجج مارشا ریول نےعدالت کے فوٹو گرافرزاورمیڈیا کے نمائندوں کوہتھکڑیوں میں جکڑی اداکارہ کی تصاویربنانے سے منع کردیا۔ لِنڈسے لوہن سکیورٹی وجوہات کی بناء پرقید کا عرصہ مکمل تنہائی میں گزاریں گی۔