نيپرا نے لاہور اليکٹرک سپلائی کمپنی کی لائف لائن صارفين کے ٹيرف ميں چھ پيسے اضافے کی درخواست مسترد کردی

 نيپرا کے جاری کردہ نوٹيفکيشن کے مطابق ليسکو نے پچاس يونٹ استعمال کرنے والے صارفين کے ٹيرف ميں تيسری سہ ماہی کےلئے اضافے کی درخواست کی تھی۔ نيپرا نے لاہور اليکٹرک سپلائی کمپنی کا تيسری سہ ماہی کے ٹيرف کا نوٹيفکيشن جاری کرتے ہوئے تمام صارفين کےلئے ٹيرف دوسری سہ ماہی کی سطح پر برقرار رکھا ۔ پچاس يونٹ استعمال کرنے والے گھريلو صارفين کا ٹيرف دوروپے فی يونٹ ، ایک سو دس یونٹ استعمال کرنے والے گھريلو صارفين کا ٹيرف آٹھ روپے تیس پيسے، ایک سو ایک تا تین سويونٹ کےلئے گیارہ روپے پچیس پيسے، تین سو ایک تا سات سو يونٹ کےلئےتیرہ روپے پچہترپيسے ، کمرشل صارفين کا ٹيرف پندرہ روپے اور صنعتی صارفين کےلئے دس روپے اور زرعی  صارفين کا ٹيرف دس روپے فی يونٹ برقرار رکھا گيا ہے ۔ نيپرا نے سمری وزارت پانی وبجلی کو ارسال کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن