چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سہیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت پاکستان افغانستان کو راہداری فراہم کرنے کا پابند ہے ۔  

سہیل احمد نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت پاکستان افغانستان کو بندرگاہ کی سہولیات اورراہداری فراہم کرنے کا پابند ہے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، لوکل انتظامات اورایف بی آرکے نظام کو بہترکرنے سے مزید پانچ سو ارب اکٹھے کئے جاسکتے ہیں ۔ اس سے پہلے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیواورایوان صدرکے مالی سال انیس سونوے سے لے کرانیس تیرانوےکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹیکس وصولیوں سے متعلق ریکارڈ کی عدم دستیابی  پر پبلک اکائونٹس کی خصوصی کمیٹی نے ایف بی آرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

ای پیپر دی نیشن