نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے پی ایم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم نے اس بات پرزوردیا ہے کہ پاکستان اور نیٹو افغان سرحدوں پردہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے معلومات کے تبادلے اورمشترکہ نگرانی کانظام تشکیل دیں۔ اس موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمین نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کوسراہا اورپاکستان اورنیٹو کے درمیان مشترکہ سیاسی اعلامیے کوحتمی شکل دینے کیلئے کام کوتیزی سے نمٹانے کی ضرورت پرزوردیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نےصدر آصف زرداری سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ ، پاک نیٹو تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورزیر غور آئے۔ نیٹو کے جنرل سیکرٹری
پاک فوج کےسربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی سے جی ایچ کیو راولپنڈی میںملے ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .