وفاقی وزیراقلیتی امورشہبازبھٹی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں دومسیحیوں کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔

Jul 21, 2010 | 23:45

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز بھٹی نے کہا کہ فیصل آباد میں قتل ہونے والے دو بھائیوں راشد ایمانویل اورساجد ایمانویل پرالزام تھا کہ انہوں نے ایک پمفلٹ پرشان رسالت میں گستاخی کے الفاظ تحریرکئے جس کا ابھی ثبوت بھی نہیں ملا تھا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا مقصد پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانا ہے،عوام ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں، اقلیتیں پاکستان کے لئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔
مزیدخبریں