نئی دہلی: بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا پر پاکستان کےلئے جاسوسی کی فرد جرم عائد

نئی دہلی (ریڈیو نیوز + نیوز ایجنسیاں) بھاری سفارت کار مادھوری گپتا پر پاکستان کےلئے جاسوسی کے الزام مےں نئی دہلی کی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔ منگل کو پولیس نے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں 53سالہ مادھوری کے خلاف 700صفحات پر مشتمل فرد جرم پیش کی۔ الزام عائد کیا گیا کہ مادھوری کے اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے دواہلکاروں مبشر رضا اور جمشید سے رابطے تھے۔ وہ انہیں ای میل کے ذریعے حساس معلومات پہنچایا کرتی تھیں۔فرد جرم کے مطابق مادھوری نے معلومات کی فراہمی کے عوض آئی ایس آئی سے ایک لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔فرد جرم میں مادھوری کے خلاف گواہی کیلئے 30عینی شاہدین کے نام دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی۔ اس موقع پر مادھوری نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان پر تمام الزامات غلط ہیں۔ وہ اپنی بے گناہی کے شواہد عدالت میں پیش کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن