ملک کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیری ووٹرز نے ایل اے تیس ، ایل اے چھتیس اور ایل اے سولہ باغ کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔جس کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے تیس سے ایم کیو ایم کے امیدار طاہر کھوکھر اکتیس ہزار چار سو چودہ ووٹ لے کر جبکہ ایل اے چھتیس سے بھی ایم کیو ایم کے امیدوار سلیم بٹ کامیاب قراردیئے گئے ہیں دوسری جانب ایل اے سولہ باغ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور بتیس ہزار سات سو چھیاسی ووٹ لے کر غیر حتمی طورپر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں کارکنوں نے زبردست جشن منایا، لاہور میں متحدہ کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ، انہوں نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے اور آتش بازی کی۔