پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب آئل اینڈ گیس کمپنی کی گاڑی ڈیرہ الہ یاربائی پاس کے قریب سے گزر رہی تھی۔موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دو افراد موقع پرجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔