سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں پی سی او ججوں کی کنٹریکٹ پرہونے والی تقرریوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

گلگلت بلستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر غلام عباس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر سے پی سی ججوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہٹایا جا چکا ہے لیکن گلگت بلتستان میں انہی پی سی ججوں کی کنٹریکٹ پرتقرریاں کردی گئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی عمر ستر سال ہے اوروہ وہیل چئیرپرعدالت آتے ہیں، چونکہ گلگت بلتستان میں ججوں کی عمرکے تعین کا قانون موجود نہیں اس لیے گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کونا صرف یہ ہدایت کی جائے کہ وہ ججوں کی عمر کا تعین کرے بلکہ ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کیا جائے۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان کو بطورچئیرمین گلگت بلتستان قانون ساز کونسل فریق بنایا گیا ہے جبکہ دیگر فریقین میں وفاق ، وزارت امورکشمیر اورسپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن