بجلی کاشارٹ فال پانچ ہزارچھ سو پچپن میگاواٹ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں بارہ سے چودہ اوردیہات میں اٹھارہ گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیا ۔

پیپکوترجمان کےمطابق بجلی کی پیداوارکم ہوکر تیرہ ہزارایک سودس میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب اٹھارہ ہزارسات سو چھپن میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پیپکو حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پیداوارپانچ ہزارتین سو ترپن،تھرمل ایک ہزارچار سو پچپن، آئی پی پیزچھ ہزارننانوے اورکرائے کے بجلی گھروں سے صرف دو سوتیرہ میگاواٹ پیداوارحاصل ہورہی ہے جبکہ کراچی کوسات سودس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کے شارٹ فال کے باعث گھریلو اورکاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثرہوئی ہیں۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ سارا بوجھ عوامی فیڈروں پر ڈالاجارہاہے جبکہ وی وی ائی پی فیڈرلوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن