عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا رحجان پرقرار، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پندرہ سینٹس کی کمی ۔

سنگاپورمیں نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کے لئے خام تیل کے فی بیرل سودے اٹھانوے ڈالر پچیس سینٹس میں کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچنے کے بعد اب مارکیٹ میں استحکام دیکھا جارہا ہے جبکہ امریکہ میں تیل کے اسٹاکس بڑھنے اور حالیہ دنوں میں یورپ میں قرضوں کا بحران شدید تر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل مسلسل سستا ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن