لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ باشا ڈیم کی تعمیر پر چاروں میں اتفاق رائے موجود ہے جبکہ کالا باغ ڈیم سے متعلق ماضی میں سب نے صرف سبز باغ دکھائے اس لیے اس پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کسی لانگ ٹرم منصوبے پر کام نہیں کیا جبکہ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ایٹمی پاور پلانٹس کو توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی حکوت کرپشن کی بنیاد پر ختم کی گئی وہ لوگ کس منہ نے کرپشن کی بات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پرحکومتیں نہیں گرتیں ایم کیوایم کے گورنرکوواپس آنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنے فیصلے پرنظرثانی کی ہے،جمہوریت کوپٹری سے نہیں اترنے دیں گے