پاکستان اور افغانسان کےتعلقات معمول پرلانےکی راہ میں تیسری قوت رکاوٹ ہے میجرجنرل رضوان

جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل رضوان نے کہا کہ زیادہ ترعلاقوں میں امن قائم ہوچکا ہےاور فورسز کی ترجیح اب عام آدمی کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی وزیرستان میں بارودی کارخانوں کی نشاندہی دیرسے کی اور ہمارے خیال میں امریکہ نے یہ جان بوجھ کرکیا ہے، میجرجنرل رضوان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات کی راہ میں تیسری قوت رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے سرحد پارسے دراندازی ہورہی ہے۔ انہوں نے بریفنگ کے دواران بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران ایک سو سترفوجی شہید ہوچکے ہیں جبکہ چھ سوپچاس دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن