چوہدری برادران نے کہا ہے کہ شریف برادران حدیبیہ پیپرمل اور منی لانڈرنگ کیسز میں بینک ڈیفالٹر ہیں پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔

Jul 21, 2011 | 11:55

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں قاف لیگ کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کے تکبر نے انہیں سیاسی طور پر تنہا کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف جتنے مرضی ہاتھ پاؤں مار لیں کوئی بھی ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کی اہلیت بھی مشکوک ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ قاف کے صدر سے قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سرائیکی صوبے میں شمولیت کیلئے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے بات کریں گے۔
مزیدخبریں