ریلوے کے انجنوں کی کمی کے باعث کئی پسنجر ٹرینیں منسوخ ہونےسے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جمعرات کے روز کوئٹہ سے لاہورآنے والی جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس بالترتیب پانچ اور چھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔ کوئٹہ سے آنے والی دونوں ٹرینوں کو حیرت انگیز طور پر ایک ہی انجن کے ذریعے لاہور لایا گیا۔ دوسری جانب کراچی سے آنے والی قراقرم ایک گھنٹہ تیس منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے، خیبر میل گیارہ گھنٹے جبکہ عوامی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ اسی طرح کراچی سے آنے والی نائٹ کوچ سات گھنٹے کی تاخیر سے شام چھ بجے جبکہ تیزگام اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے سوا پانچ بجے لاہور پہنچی۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس کی لاہور آمد میں تاخیر کے باعث اب یہ ٹرین شام چھ بجے کے بجائے رات بارہ بجے واپس کراچی روانہ ہوگی۔ ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، انکا کہنا ہے کہ افسر شاہی اور ریل حکام کی نااہلی کے باعث ان کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیںجس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔

ای پیپر دی نیشن