پنجاب حکومت نےعوام کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔

Jul 21, 2011 | 12:29

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان بازاروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا چار سو پندرہ روپے جبکہ دس کلو کا دوسودس روپے میںفراہم کیا جائے گا-اجلاس میں ماہ مقدس کے دوران دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام اوران کی مانیٹرنگ کے لئے بھی جامع نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے پہلےمحکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ چالیس ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرکے پنجاب حکومت نےشاندار مثال قائم کی ہے-اس موقع پر برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن ریفارم پروگرام پر عملدرآمد جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب صوبے کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوگا-وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ڈیفڈ کے سربراہ جارج ٹرکنگٹن نے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورڈیفڈ کے تعاون سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا-
مزیدخبریں