وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اورمشیل اوباما امریکا سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سال رمضان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ان ملکوں کے عوام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے جو جمہوریت اور خودارادیت کا حق حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، اوباما نے جمہوریت پسندوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان تمام لوگوں کا ساتھ دیتا رہے گا جو اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں اورخوف اورتشدد کے ماحول سے نجات کے خواہش مند ہیں۔