کراچی اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری, انڈیکس دو سو بتیس پوائنٹس بڑھ کرچودہ ہزار پانچ سوکی سطح عبورکرگیا

Jul 21, 2012 | 13:55

خصوصی رپورٹر

گزشتہ ہفتے چئیرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن کی جانب سے اسٹاک ایکسچنج میں کیپیٹل گین ٹیکس جمع کرنے اورڈی میوچلائیزیشن کے اعلانات نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو متحرک رکھا۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچنج کا ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر دو سو بتیس پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار پانچ سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے مجموعی کاروباری حجم میں اٹھائیس فیصد کا اضافہ ہوا اور اوسط کاروباری حجم نو کروڑ شئیرز سے بڑھ کر بارہ کروڑ شئیرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ ہفتے کی تیزی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے کی مالیت میں بھی تریسٹھ ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں نئی خریداری تیزی کی سب سے بڑی وجہ رہی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی اور یہی وجہ ہے کہ انڈیکس چودہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

مزیدخبریں